f

جگر کی صفائی: رواں سال کلینیکل اینڈ ایکسپیریمینٹل فارماکالوجی اینڈ سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں نیرنجنین نامی مرکب پایا جاتا ہے جو جگر کی صفائی کے لئے نہایت موثر ہے۔
پوٹاشیم کا حصول کا ذریعہ: لیموں پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جس کی جسم میں موجودگی سے انسان نہ صرف دل اور دماغ کے مختلف امراض سے بچا رہتا ہے بلکہ یہ ہمارے اعصابی نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔
بلغم: لیموں میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ اس کے استعمال سے گلے میں پھنسی بلغم رفع ہو جاتی ہے۔ نیم گرم میں پانی میں لیموں کا رس ملا کر غرارے کرنے سے گلہ کو بھی تقویت ملتی ہے۔
آرتھرائٹس: لیموں میں موجود اجزا یورک ایسڈ کو بڑھنے نہیں دیتے، جو جوڑوں میں درد کا باعث بنتا ہے۔
کمزور خلیوں کی بحالی: لیموں میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ الکوحل اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے تباہ یا کمزور ہونے والے خلیوں کی فوری بحالی میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔
قوت مدافعت: قوت مدافعت کی بڑھوتری کے لئے وٹامن سی ناگزیر ہے اور ایک لیموں میں 55فیصد وٹامن سی ہوتا ہے۔
جلد کی تروتازگی: لیموں کا جوس پینے جلدکی صحت پر بھی مثبت اثر ات مرتب ہوتے ہیں لیموں کو براہ راست جلد پر ملنے سے بھی اسے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔
آنکھوں کے حلقوںکے لئے: لیموں کو آنکھوں کے گرد بنے حلقے کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
قبض کشا: لیموں کا جوس ہمارے نظام انہضام کو بہتر بنا کر قبض کو دفع کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔




 

قبض:


  • لیوں کے رس سے بد ہضمی اور قبض سے متعلق مسائل کو ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ لیموں خون کو صاف کرنے اور صفائی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ لیموں آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور آپ کے معدہ کو صاف رکھتا ہے۔ اپنے کھانے میں دو تین قطرے شامل کیجیئے (خیال رکھیے کہ لیموں دودہ کے ساتھ استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہوتا) اس سے ہاضمے میں مدد ملے گی۔



بلڈ پریشر:


  • لیموں کا رس پینا دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر، چکر آنا، متلی،وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے۔ کیونکہ یہ دماغ اور جسم کو سکون فراہم کرتا ہے۔ یہ ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کو کم کر دیتا ہے۔



جلنے سے پڑنے والے داغ دھبے:


  • اگر لیموں کا رس جلی گئی جگہ کے داغ دھبوں پر لگایا جائے تو جلنے کے نشان ہلکے کیے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ لیموں کولنگ ایجنٹ ہے، یہ جلد پر جلن کو کم کر دیتا ہے۔



جلد کی دیکھ بھال:


  • لیموں سٹرک ایسڈ پر مشتمل ہوتا ہے جو مہاسوں کے علاج میں مؤثر ہو سکتا ہے۔ کھٹے پھلوں میں پایا گیا وٹامن سی صحت مند جلد کی چمک کے لیے بہت اہم ہے۔ لیموں کا رس بھی مہاسوں اور ایکزیما کے مسائلکے لئے جلد پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک اینٹی ایجنگ علاج کے طور پر کام کرتا ہے اورجھریاں اور بلیک ہیڈز کو ختم کرتا ہے۔


 


بخار کا علاج:


  • سردی لگنے اور بخار کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن لیموں ایک مفید علاج ہے۔ لیموں کا رس ایک ایسے شخص کا علاج کر سکتا ہے جو نزلہ زکام اور بخار سے متأثر ہو۔ یہ پسینے میں اضافہ کر کے بخار کو توڑنے میں مدد دیتا ہے۔



دانتوں کی حفاظت:


  • لیموں کا جوس دانتوں کی دیکھ بھال میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر تازہ لیموں کا رس دانت کے دررد سے متاثرہ علاقوں میں لگایا جائے تو اس سے درد سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مسوڑھوں پر لیموں کا رس ملنے سے خون نکلنے کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ منہ کی بدبو اور مسوڑھوں سے متعلقہ دیگر مسائل کے علاج میں بھی مدد دیتا ہے۔



تھکن میں مؤثر:


  • لیموں کے تیل میں دماغ کی سرگرمیوں کو متحرک رکھنے کی بھی خصوصیت ہوتی ہے۔ جب بھی آپ بغیر کسی وجہ کے تھکاوٹ محسوس کر رہے ہوں یا توجہ مرکوز نہ کر پا رہے ہوں،لیموں کے تیل کے چار قطرے ایک پانی سے بھرے آرموتھراپی لیمپ میں شامل کریں۔



سانس کے عوارض:


  • لیموں کی مدد سے سانس سے متعلقہ عوارض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ سانس کے مسائل اور دمہ کے امراض میں مدد ملتی ہے۔ لیموں، وٹامن سی کا ایک امیر ماخذ ہونے کے ناطے، سانس کے عوارض کے ساتھ نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔


  

1۔رنگت گوری کرتا ہے


جسم کے دیگر حصوں کی طرح چہرے پر بھی استعمال رنگ صاف کرتا ہے ۔ لیمبو میں موجود سٹرک ایسڈ رنگت کو دن بہ دن نکھارتا جاتا ہے ۔ لیمبو کا ایک سلائس کاٹ کر چہرے پر یا اس حصے پر ہلکے ہلکے ملیں جہاں رنگت کالی پڑ رہی ہو ۔ پندر ہ منٹ بعد منہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ ہر ایک دن چھوڑ کر یہ عمل دہرائیں ۔ اگر چہرے پر کوئی چوٹ یا کھرنٹ ہو تو وہاں لیمبو نہ لگائیں۔ اس دوران کوشش کریں کہ جتنا ممکن ہو دھوپ سے بچیں ۔

2۔کیل مہاسوں سے چھٹکارا


لیمبو میں موجود قدرتی اینٹی بیکٹریل خصوصیات اسے کیل مہاسوں سے لڑنے کے قابل بناتی ہیں ۔ ایک لیمبو کو بیچ میں سے کاٹ کر پانی بہائیں پھر اسے روئی پر نچوڑیں اور چہرے پر لگائیں ۔ اس سے نہ صرف دانے خشک ہو جائیں گہ بلکہ اس سے جلد میں موجود بیکٹیریاز بھی مر جائیں گے ۔

3۔یہ ایک قدرتی ایکسفولئیٹر ہے


لیمبو کے استعمال سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے ۔ اس سے چہرے پر موجود مردہ جلد نکل جاتی ہے ۔ اس میں پائی جانے والی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے کو شاداب کرتی ہیں ۔جلد کو نرم بنانے کے لیے ایک لیمبو کو چارحصوں میں کاٹیں ۔ ان ٹکڑوں کو چینی سے ڈھک دیں ۔ اب اسے آرام آرام سے چہرے پر ملیں ۔ زور نہ لگائیں ۔ پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔ آپ لیمبو کا جوس، پانی اور چینی ہم وزن ملا کر بھی چہرے پر لگا سکتی ہیں ۔

4۔موائسچرائزر



زیتون کا تیل ، لیمبو کا جوس ، شہدہم وزن ملا کر چہرے پر لگائیں خصوصاً خشک جگہوں پر ۔ کچھ دیر بعد چہرہ دھو لیں ۔ اس سے چہرے کی جلد چمکدار اور موائسچرائز ہو جائے گی ۔

5۔بلیک ہیڈز دور کرتا ہے


اگر آپ کے بلیک ہیڈز ہو تے ہیں تو آپ کی جلد کے لیے لیمبو بے حد ضروری ہے ۔ چہرے کی جن جگہوں پر بلیک ہیڈز ہیں جیسے کہ ناک اورتھوڑی وغیرہ وہاں لیمبو کا عرق روئی پر لگا کر ملیں ۔ رات بھر لگا رہنے دیں صبح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ جوس کم مقدار میں اور صرف انہی جگہوں پر لگا چھوڑیں جہاں بلیک ہیڈز ہیں


متفرق فائدے


  • لیموں ساری انسانیت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ لیموں میں 5 سے 6 فیصد سٹرک ایسڈ ہوتا ہے جسکی وجہ سے یہ  ترش ذائقے کا ہوتا ہے۔ لیموں کے مخصوص ذائقے کی بدولت کھانوں اور مشروبات جیسا کہ لیمونیڈ بنانے کا اہم جزو ہے۔ ایک ماہ کے لئے صبح میں لیموں کا رس ایک گرم کپ پانی میں ڈال کر استعمال کرنے سے آپ سارا دن مستعد رہ سکتے ہیں۔

  • فریج میں بس جانے والی بو کو ختم کرنے کیلئے لیموں کے رس سے کسی روئی یا سفنج کو بھگوئیں اور اسے کچھ گھنٹوں کیلئے فریج کے اندر چھوڑ دیں۔ اس دوران یہ بات یقینی بنائیں کہ کوئی بو پیدا کرنے والی چیز فریج میں نہ ہو۔ آپ بدنما المونیم کے برتنوں کو اندر اور باہر سے چمکانا چاہتے ہیں تو لیموں کو آدھا کاٹ کر اسے برتن پر ہر جگہ رگڑیں اور پھر کسی نرم کپڑے سے پونچھ دیں۔ آپ کو مہنگے سپرے کی ضرورت نہیں جو چیونٹیوں کو کچن سے دور رکھ سکے۔ سب سے پہلے تو لیموں کا رس کچھ مقدار میں فرش پر دہلیز کے مقام پر اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں۔ اس کے بعد ایسے کسی سوراخ یا دراڑ میں اس رس کو ڈالیں جہاں سے چیونٹیاں آتی ہوں۔ آخر میں لیموں کے چھلکے کے چھوٹے ٹکڑے کرکے بیرونی دروازے کے گرد رکھ دیں، چیونٹیاں دور ہو جائیں گی۔ لیموں لال بیگ اور پسو وغیرہ کیلئے بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ سب سے پہلے چار لیموں کا رس چھلکوں سمیت 2 لٹر پانی میں مکس کریں اور پھر فرش کو اس سے دھو لیں اور پھر آپ خود لال بیگوں کو وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھیں گے کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔ مائیکرو ویو کے اندر اکثر چکنائی اور دیگر چیزیں جم جاتی ہیں اور ان کی صفائی اگر کھرچے یا کسی تیز کلینر سے نہ کرنا چاہیں تو تین چائے کے چمچ لیموں کے رس کو ڈیڑھ کپ پانی میں مکس کرکے کسی مائیکرو ویو میں رکھے جانیوالے ڈونگے میں رکھ دیں۔ اس کے بعد مائیکرو ویو کو 5 سے 10 منٹ تک چلائیں جس سے پیدا ہونے والا دھواں اندرونی دیواروں اور چھت میں جذب ہو جائے گا جس کے بعد جم جانے والی چکنائی یا دیگر دیگر چیزیں نرم ہو جائیں گی جنہیں صاف کر لیں جب آپ کے پاس لیموں کا عرق ہے تو مہنگی کریموں کو کیوں خریدتے ہیں۔ چہرے یا جسم پر چھائیاں پڑ جانے پر لیموں کے عرق کو براہ راست متاثرہ حصے پر رگڑ کر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ یہ جلد کو جگمگانے والا ایک محفوظ اور موثر پھل ہے۔ آپ اپنے چہرے کو لیموں کے عرق سے دھوئیں تو یہ قدرتی کلینر کا کام کرتا ہے اور چند دن تک اس کے استعمال سے جلد میں نمایاں بہتری آتی ہے۔ اگر سر میں کھجلی اور خشکی نے آپ کو تنگ کر رکھا ہے تو اس سے ریلیف کیلئے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق کی مالش اپنے سر پر کریں اور پھر پانی سے دھو لیں۔ اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ایک کپ پانی میں ملائیں اور اس سے اپنے بال دھو لیں۔ اس عمل کو روزانہ اس وقت تک دہرائیں جب تک خشکی غائب نہ ہو جائے چھوٹی خراشیں آ جانے پر ان پر کچھ قطرے لیموں کا رس ڈالیں یا روئی کو رس میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر ایک منٹ تک کے لیے دبا کر رکھیں۔ اگر آپ نے مسوں سے نجات کیلئے متعدد نسخے آزمائے ہیں اور کوئی کام نہیں آیا تو اگلی بار روئی کے ذریعے لیموں کے رس کو براہ راست اس جگہ پر لگائیں۔ اس عمل کو اتنے دن تک دہرائیں جب تک لیموں کے عرق میں موجود تیزابی اثرات مسوں کو مکمل طور پر تحلیل نہ کر دیں گرم پانی میں لیموں کا عرق شامل کریں اور اس میں اپنے سفید کپڑے بھگو دیں۔ کچھ دیر بعد انہیں معمول کی طرح نچوڑ کر دھو لیں۔ اس کے علاوہ آپ واشنگ مشین میں بھی بلیچ کی جگہ آدھا کپ لیموں کا جوس ڈال کر بھی بہترین نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے سفید کپڑوں کو زیادہ سفید کرنا چاہتے ہیں تو لیموں کا رس کپڑے دھونے والے پانی میں ملا دیں۔ آپ کے کپڑے زیادہ جگمگانے لگیں گے جبکہ ان میں لیموں کی خوشبو بس جائے گی۔ سنگ مرمر کے فرش پر سے زنگ کے دھبوں کو ہٹانے کیلئے کھانے کا سوڈا داغ پر چھڑکیں اور اس پر کچھ لیموں کا رس ڈال دیں۔ اس جگہ کو رگڑیں، ضرورت پڑنے پر پھر سوڈا اور لیموں کا عرق ڈالیں۔ اس کے بعد صاف گیلے کپڑے سے اس جگہ کو صاف کر دیں۔ آپ کا فرش جگمگانے لگے گا۔ فرنیچر کو پالش کریں اپنے گھر کے فرنیچر کیلئے گھریلو ساختہ پالش تیار کریں جس کی مہک اچھی اور لاگت کسی عام پالش کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ بس لیموں سے رس نکال کر اسے زیتون کے تیل میں شامل کریں ہلانے کے بعد اس محلول کو کپڑے پر ڈال کر اپنے فرنیچر کو پالش کریں۔ آپ کرسیوں اور میزوں کی چمک کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ پانی کے نتیجے میں نلکوں اور شاور وغیرہ پر نظر نہ آنے والے دھبے پڑ جاتے ہیں اور بتدریج جم کر موٹے ہوتے چلے جاتے ہیں جس کی صفائی کیلئے ایک لیموں کو کاٹ کر اسے اپنے نلکے یا شاور پر رگڑیں جس سے نلکے اور شاور چمکنے لگیں گے۔ -


0 comments:

Post a Comment